Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / مودی کی آج پٹنہ یونیورسٹی صدی تقاریب میں شرکت

مودی کی آج پٹنہ یونیورسٹی صدی تقاریب میں شرکت

ریاست میں 3,700 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح کا پروگرام

پٹنہ/ نئی دہلی۔13اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پٹنہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب میں شرکت کے لیے کل بہار کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ 3,700 کروڑ روپئے مالیتی مختلف ترقیاتی پراجیکٹوں کا آغاز بھی کریں گے۔ بہار میں رواں سال جولائی کے دوران بی جے پی کی حکمرانی اتحاد میں شمولیت کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا مکمل دورہ بہار ہے۔ اگست میں انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار کے ساتھ انہوں نے ریاست کے سیلاب زدہ اضلاع کا فضائی سروے کیا تھا۔ پٹنہ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وہ موکاما روانہ ہوں گے۔ یہ مقام ضلع پٹنہ میں واقع ہے جہاں مودی متعدد ترقیاتی پراجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ ریاستی بی جے پی کے صدر نے وزیراعظم کے اس دورہ کو بالعموم بہار کے عوام اور بالخصوص موکاما کے لیے دیوالی کا تحفہ قرار دیا اور کہا کہ بہار کے لیے ایک بڑے تحفہ کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم مودی موکاما میں 3031کروڑ روپئے مالیتی قومی شاہراہوں کے پراجیکٹ کے علاوہ ڈرنیج کے پانی کی صفائی کے پلانٹس کے کاموں کا افتتاح کریں گے۔ علاوہ ازیں 738.04 کروڑ روپئے مالیتی دیگر پراجیکٹوں کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بھی اس دورے میں شامل رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT