Friday , April 27 2018
Home / سیاسیات / مودی کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں :راہول

مودی کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں :راہول

نئی دہلی،4فروری (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس صدر راہول گاندھی نے دوسال قبل ہوئے ناگامعاہدے کا نفاذ نہ ہونے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لیاہے اور کہاہے کہ مسٹر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں رہ گیاہے راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ سال اگست میں ناگامعاہدہ ہواتھا تب نریندر مودی نے دعوی کیا تھاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے لیکن آج فروری 2018ہے لیکن اس معاہدے کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔انھوں نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نریندرمودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔راہول گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا ہے جب 27فروری کو ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT