Monday , November 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کی بھوک ہڑتال ایک ڈھونگ:کانگریس

مودی کی بھوک ہڑتال ایک ڈھونگ:کانگریس

نئی دہلی ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ایک دن طویل بھوک ہڑتال کا اعلان جس کا مقصد پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں دخل اندازی کی وجہ سے اس کے ضائع ہوجانے کے خلاف احتجاج ہے ۔ ایک ’’ڈھونگ‘‘ ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئیے تھا کہ نوجوانوں ، دلتوں اور سماج کے دیگر طبقات سے معذرت خواہی کریں جو مبینہ طور پر ان کی حکومت کی جانب سے تحقیر کا شکار ہیں ۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پارلیمنٹ کا وقت ضائع ہونے کی ذمہ دار ہے ۔ حالانکہ اسے لوک سبھا میں قطعی اکثریت حاصل ہے ۔ مودی حکومت ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کرکے قوم کو دھوکہ دے رہی ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے 250 گھنٹے وقت ضائع کردیا ہے جبکہ حکومت دستور کے عدم احترام اور پارلیمنٹ کے انحطاط کی ذمہ دار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT