Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی کی تروپتی میں پوجا

مودی کی تروپتی میں پوجا

تروپتی 20 اکٹوبر (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی 22 اکٹوبر کو تروملا کے قریب لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کریں گے۔ وہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں آرہے ہیں۔ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب کے بعد نریندر مودی ریاستی چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کے ہمراہ یہاں پہونچیں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال یکم مئی کو انھوں نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار کی حیثیت سے اس مندر میں پوجا کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT