Monday , August 20 2018
Home / Top Stories / مودی کی تقاریر سے گجرات میں ترقی کا تذکرہ غائب: راہول

مودی کی تقاریر سے گجرات میں ترقی کا تذکرہ غائب: راہول

نئی دہلی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے سوال کیا کہ گجرات میں جاری انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ( مودی ) نے ترقی کا تذکرہ کیوں نہیں کیا ۔ راہول نے کہا کہ گجرات رپورٹ کارڈ پر ان کی طرف سے پوچھے گئے 10 سوالات کے منجملہ انہوں نے ( مودی ) نے ایک سوال کا جواب بھی نہیں دیا جب کہ بی جے پی گذشتہ 22 سال سے اس ریاست میں برسر اقتدار ہے ۔ راہول نے اس بات پر حیرت کا اظہار بھی کیا کہ حکمرانی کا مطلب آیا صرف تقاریر اور بیان بازی ہی رہ گیا ہے ۔ راہول نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ گجرات میں گذشتہ 22 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے ۔ مئیں صرف یہی پوچھ رہا ہوں کہ وزیراعظم کی تقاریر میں ترقی کا تذکرہ نہ ہونے کی وجہ کیا ہے ۔ گجرات رپورٹ کارڈ پر مئیں نے 10 سوالات کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔ پہلے مرحلے کی مہم کے اختتام تک ( بی جے پی ) کوئی منشور جاری نہیں کیا گیا ۔ چنانچہ کیا اب بھاشن ہی ساشن ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT