Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کی تقریب حلف برداری، سونیا، راہول شرکت کریں گے

مودی کی تقریب حلف برداری، سونیا، راہول شرکت کریں گے

نئی دہلی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی اور راہول دوشنبہ کو نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم تقریب حلف برداری میں کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔ صدر کانگریس نے مودی کو 20 مئی کو بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی اور این ڈی اے کا لیڈر منتخب ہونے اور اس کے ساتھ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوجانے پر مبارکباد دی تھی۔ سونیا گاندھی کانگریس زیر قی

نئی دہلی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی اور راہول دوشنبہ کو نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم تقریب حلف برداری میں کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔ صدر کانگریس نے مودی کو 20 مئی کو بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی اور این ڈی اے کا لیڈر منتخب ہونے اور اس کے ساتھ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوجانے پر مبارکباد دی تھی۔ سونیا گاندھی کانگریس زیر قیادت یو پی اے کی چیرپرسن ہیں۔ راہول نے جو نائب صدر پارٹی بھی ہیں، لوک سبھا چناؤ میں پارٹی کی قیادت کی تھی۔

نواز شریف کی مودی تقریب میں شرکت پر عمر عبداللہ پرامید
سرینگر ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ کو قبول کرلیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ ہند۔ پاک تعلقات میں نئی شروعات کا نقیب ہوگا۔ عمر نے ٹوئٹر پر تحریر کیا، ’’یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی کہ پاک پی ایم نے دعوت قبول کرلی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالف قوتوں پر اثرانداز ہوسکتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT