Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / مودی کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف اور دیگر مدعو

مودی کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف اور دیگر مدعو

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم 26 مئی کو تقریب حلف برداری میں سارک سربراہان مملکت بشمول وزیراعظم پاکستان نواز شریف، صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے سارک ہم منصبوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم 26 مئی کو تقریب حلف برداری میں سارک سربراہان مملکت بشمول وزیراعظم پاکستان نواز شریف، صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے سارک ہم منصبوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی۔ ان میں صدر افغانستان حامد کرزئی، وزیراعظم بھوٹان شیرنگ توبگے، وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا اور صدر مالدیپ عبداللہ یمین عبدالقیوم بھی شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔ بعض قائدین بشمول کرزئی، راجہ پکسا اور توبگے نے شرکت کا اشارہ دیا ہے

جبکہ دیگر قائدین کی جانب سے ہنوز کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ نریندر مودی 26 مئی کو ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کے فوری بعد عالمی قائدین بشمول صدر امریکہ بارک اوباما اور صدر روس ولادیمیر پوٹن نے مودی کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے بھی ٹوئیٹر سے استفادہ کرتے ہوئے مبارکبادی کے پیامات پر تمام عالمی قائدین سے اظہارتشکر کیا تھا۔ مودی کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی تاریخی راشٹرپتی بھون میں حلف دلائیں گے اور 3 ہزار سے زائد مہمان اس وقت موجود ہوں گے۔ انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت کیلئے درکار نشانہ کو آسانی سے پورا کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT