Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مودی کی تقریر میں تذکرہ پر ٹیچر عمران کو خوشی بی ایس این ایل نے لائف ٹائم فری براڈبیانڈ کنکشن کا تحفہ دیا

مودی کی تقریر میں تذکرہ پر ٹیچر عمران کو خوشی بی ایس این ایل نے لائف ٹائم فری براڈبیانڈ کنکشن کا تحفہ دیا

الوار، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پرائمری اسکول ٹیچر کی موبائل ایپ کی تیاری میں نمایاں کارگزاری کی اب کافی پذیرائی ہونے لگی ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز لندن میں اپنی تقریر میں اُن کا تذکرہ کرکے تعلیمی شعبے میں اُن کی عمدہ کوششوں کا ذکر کیا۔ 37 سالہ ٹیچر عمران خان نے تین سال میں 52 ایجوکیشنل ایپس متعارف کرائے اور انھیں اسٹوڈنٹس کیلئے مفت میں وقف کردیا، جو مختلف گوشوں سے لگ بھگ 30 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکے ہیں۔ الوار کے سرکاری ٹیچر عمران نے بتایا کہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ میرے کام کا وزیراعظم نے اپنی تقریر میں تذکرہ کیا۔ میں نے پی ایم سے کبھی ملاقات نہیں کی لیکن ایک سمینار میں وزیر ایچ آر ڈی سمرتی ایرانی کے روبرو اپنا کام پیش کیا تھا اور انھوں نے سراہا تھا۔‘‘ عمران کو مبارکبادیاں وصول ہورہی ہیں۔ بی ایس این ایل نے انھیں تہنیت میں بطور تحفہ لائف ٹائم فری براڈبیانڈ کنکشن دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT