Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / مودی کی تقریر کے دوران نعرے بازی ، احتجاجی مظاہرے

مودی کی تقریر کے دوران نعرے بازی ، احتجاجی مظاہرے

واراناسی ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی کے شہنشاہ پور میں آج خطاب کے دوران مختلف گوشوں سے نعرے بازی اور جلسہ میں خلل اندازی جاری رہی ۔ ایک مرحلہ پر نریندر مودی اور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو شہ نشین پر برہم دیکھا گیا ۔ مودی نے جیسے ہی تقریر شروع کی ہجوم نے ’ہماری مانگیں پوری کرو ‘ نعرے لگانا شروع کردیا ۔ پولیس اور بی جے پی کارکنوں نے انہیں پیچھے ڈھکیل دیا ۔ اسی دوران دو خواتین نے علحدہ ریاست پوروانچل کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ انہیں بھی پولیس لے گئی۔ آکزیلری ٹیچنگ اسٹاف نے بھی ڈیوٹی سے نکالدینے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ جنہیں پولیس نے یہاں سے ہٹادیا اور شہ نشین کے قریب پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کردی گئیں ۔ مودی کے اس پروگرام میں عوام کے وقفہ وقفہ سے احتجاج کو بے اثر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ پولیس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کارکنوں نے بھی احتجاجیوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی اور بعض احتجاج کرنے والوں کو پولیس یہاں سے لے کر چلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT