Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کی حلف برداری میں نواز شریف اور کرزئی مدعو

مودی کی حلف برداری میں نواز شریف اور کرزئی مدعو

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور صدر افغانستان حامد کرزئی اُن غیر ملکی قائدین میں شامل ہیں جنھیں 26 مئی کو نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حامد کرزئی نے شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے بموجب تحریری دعوت نامے روانہ کئے جارہے ہیں۔ راشٹراپتی بھون کے صحن میں مقرر تقریب حلف برداری

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور صدر افغانستان حامد کرزئی اُن غیر ملکی قائدین میں شامل ہیں جنھیں 26 مئی کو نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حامد کرزئی نے شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے بموجب تحریری دعوت نامے روانہ کئے جارہے ہیں۔ راشٹراپتی بھون کے صحن میں مقرر تقریب حلف برداری میں صرف 3 ہزار مہمانوں کی شرکت کی گنجائش ہے۔ مودی کو ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی حلف دلوائیں گے۔ بی جے پی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی کو اپنے بل بوتے پر 543 رکنی ایوان میں تاریخ میں پہلی بار 272 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT