Thursday , December 13 2018

مودی کی حلف برداری کیلئے زمین سے آسمان تک سکیورٹی

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے پیر کو حلف لیں گے۔ اس تقریب میں چند پڑوسی ممالک کے سرکردہ قائدین اور ملک کے 3000 منتخب مہمان شرکت کریں گے جس کے پیش نظر حلف برداری کے مقام پر یوم جمہوریہ تقاریب کے طرز پر زمین سے آسمان تک سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ راشٹرپتی

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے پیر کو حلف لیں گے۔ اس تقریب میں چند پڑوسی ممالک کے سرکردہ قائدین اور ملک کے 3000 منتخب مہمان شرکت کریں گے جس کے پیش نظر حلف برداری کے مقام پر یوم جمہوریہ تقاریب کے طرز پر زمین سے آسمان تک سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ راشٹرپتی بھون اور اطراف کے علاقوں میں ہمہ پرتوں پر سکیورٹی حلقے بنائے جائیں گے۔ رائے سینا ہلز کے اطراف واقع تمام دفاتر راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر منعقد شدنی تقریب سے پانچ گھنٹوں قبل بند کردیئے جائیں گے۔ حلف برداری تقریب 26 مئی پیر کو 6 بجے شام منعقد ہوگی۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’راشٹرپتی بھون کے اطراف واقع تمام دفاتر دوپہر ایک بجے بند کردیئے جائیں گے۔ بعدازاں سارا علاقے کی سکیورٹی تنقیح کی جائے گی۔ یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے خطوط پر یہ سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں‘‘۔ ذرائع نے کہاکہ انڈین ایر فورس کو فضائی دفاعی نظام کے لئے چوکس رکھا جائے گا اور آسمانی حدود کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اعلیٰ ترین سکیورٹی کے حامل علاقہ میں تمام بلند و بالا عمارتوں پر خفیہ نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔

فیس بک پر مودی کے خلاف تبصرے، نوجوان کی گرفتاری کا امکان
پاناجی /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے ایک نوجوان کو نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران فیس بک پر مبینہ طورپر تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ مقامی عدالت نے اس نوجوان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بحریہ کے انجینئر دیو جودانکر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا۔ سائبرآباد سیل تحقیقاتی ٹیم نے اس کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نوجوان نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ ملک میں فرقہ پرستی اور سماجی بدامنی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT