Tuesday , December 11 2018

مودی کی سابق صدر افغانستان حامد کرزئی سے بات چیت

نئی دہلی ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندرمودی نے آج سابق صدر افغانستان حامد کرزئی سے اہم باہمی مسائل اور علاقائی صیانتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوست کرزئی سے نئی دہلی میں ملاقات پر مسرور ہوئے ۔ انہوں نے افغانستان کے سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی ترتیب دیا ۔ عہدیداروں کے بموجب دونوں قائدین نے باہمی تعلقات پر دوٹوک بات چیت کی ۔ ان میں ہندوستان کی ترقی میں مدد کے علاوہ کلیدی شعبوں میں تعاون بھی شامل تھا ۔ دونوں قائدین نے جنگ زدہ افغانستان اور علاقائی صیانتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT