Tuesday , February 19 2019

مودی کی سشما کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے کہا ” سشما سوراج جی کو سالگرہ کی مبارک باد۔ وزیر خارجہ کے طور پر انہوں نے خود کو ایک بہترین رہنما کے طور پر ثابت کیا ہے ۔ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کوخدوخال دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کی سرگرمی اور رحمدلی کی فطرت نے انہیں عالمی سطح پر ہندوستانیوں کے درمیان مقبول بنا دیا۔ میں ان کیلئے درازئ عمر اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں”۔

TOPPOPULARRECENT