Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / مودی کی ’’سوچھتا ‘‘مہم چلانے کی اپیل

مودی کی ’’سوچھتا ‘‘مہم چلانے کی اپیل

نئی دہلی، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے بابائے قوم کی سالگرہ 2اکتوبر سے پہلے ملک بھر میں ‘سوچھتا ‘ مہم شروع کرنے کا آج اپیل کی ۔نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے پروگرام ‘من کی بات’ میں کہا ان کی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی صفائی مہم کو2اکتوبر کو تین سال پورے ہو جائیں گے ۔ اس پروگرام کے مثبت نتائج نظر آئے ہیں اور ملک میں دو لاکھ 30 ہزار سے بھی زیادہ گاؤں، کھلے میں بیت الخلا سے پاک اعلان کئے جا چکے ہیں۔ اس طرح، اس پروگرام کے ذریعہ، بیت الخلاکا دائرہ 39 فی صد سے 67 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین برس مکمل ہونے کے بعد، وہ ملک کے عوام سے اسے مزیدآگے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ”میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک بار پھر 2اکتوبر، گاندھی جینتی سے 15-20 دن پہلے ہی ’’سوچھتا‘‘جیسے پہلے کہتے تھے ‘ جل سیوا یہی پربھو سیوا’، ‘ ‘سوچھتا ہی سیوا’ کی مہم چلائیں۔

 

دنیا کی مسافربیٹیوں پر ملک کو ناز: مودی
نئی دہلی، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے پال کشتی پر دنیا کا چکر لگانے کی جراتمندانہ بحری مہم پر نکلنے والی ہندوستانی بحریہ کی چھ جانباز خواتین اہلکاروں کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو ان پر ناز ہے ۔ مسٹر نریندر مودی نے ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں آج کہا کہ بحریہ کی چھ جانباز بیٹیاں ایک چھوٹی پال کشتی پر سمندر کے راستے دنیا کا چکر لگانے کی مہم پر نکلنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “سمندر کی لہروں کے درمیان جرات کے ساتھ ہماری یہ چھ بیٹیاں !میں ان بیٹیوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں”۔ مسٹر مودي نے کہا کہ انہوں نے ان بیٹیوں سے کہا ہے کہ وہ پورے ملک کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کریں۔ اس کے لئے سرکاری سطح پر بھی بندو بست کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT