Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / مودی کی عُجلت میں ستائش نہ کریں، تھرور کو ڈگ وجے سنگھ کا مشورہ

مودی کی عُجلت میں ستائش نہ کریں، تھرور کو ڈگ وجے سنگھ کا مشورہ

نئی دہلی ۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ترجمان ششی تھرور جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی قائدین کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا ہے، کو آج پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے یہ مشورہ دیا کہ وہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ مودی اوتار ہے؟

نئی دہلی ۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ترجمان ششی تھرور جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی قائدین کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا ہے، کو آج پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے یہ مشورہ دیا کہ وہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ مودی اوتار ہے؟ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کریں بلکہ انتظار کریں اور دیکھیں۔‘‘ یاد رہے کہ کانگریس نے کل ششی تھرور کی جانب سے مودی کی ستائش سے یہ کہہ کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا کہ وہ ششی تھرور کا شخصی بیان ہے۔ دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئر نے بھی تھرور کو مودی کی ستائش کرنے پر نشانہ بناتے ہوئے

انھیں ( تھرور ) بالغ نظر نہ ہونے اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والا شخص قرار دیا تھا۔ایئر نے کہا تھا کہ انھیں یہ جان کر بیحد مایوسی ہوئی کہ تھرور جیسا ذہین شخص بھی عجلت پسندی سے کام لیتے ہوئے مودی جیسے شخص کی ستائش کررہا ہے جس نے تھرور کی آنجہانی اہلیہ سنندا پشکر کو 50 کروڑ روپئے کی محبوبہ بتایا تھا۔ تھرور نے یہ بھی کہا تھا کہ ماضی میں انہوں نے نریندر مودی جی کے بارے میں جو کچھ کہا تھا وہ اپنی جگہ برقرار ہے لیکن موجودہ طور پر وہ نریندر مودی جی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے ، اور اب اُن کے مستقبل کے اقدامات پر اُن ( تھرور ) کی نظر ہے۔ قبل ازیں ایک امریکی ویب سائٹ پر ششی تھرور نے کہا تھا کہ مودی اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں وہ ایک ایسی شخصیت تھے جہاں ان سے سب نفرت کرتے تھے لیکن اب وہ ملک کو عصری بنانے اور مزید ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT