Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / مودی کی مبارکباد

مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تیسری مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم اور ڈنمارک میں ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنے والے کدامبی شری کانت کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔مودی نے ہاکی ٹیم کو اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا شاندار میچ، شاندار جیت۔ ہماری ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ ہندوستان اس بہترین جیت پر خوشیاں منا رہا ہے ۔ ہندوستان نے ڈھاکہ میں ملیشیا کو 2۔1 سے ہراکر تیسری مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے ۔وزیراعظم نے ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنے والے شری کانت کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو شری کدامبی۔ ڈنمارک اوپن میں آپ کی جیت شاندار ہے ۔ آپ نے ہر ہندوستانی کو فخر کا لمحہ دیا اور خوش کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT