Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / مودی کی پوٹین اور جن پنگ سے بات چیت ،کل نواز شریف سے ملاقات

مودی کی پوٹین اور جن پنگ سے بات چیت ،کل نواز شریف سے ملاقات

چینی صدر کو لکھوی مسئلہ پر ہندوستان کی سخت تشویش سے واقف کرایا گیا

چینی صدر کو لکھوی مسئلہ پر ہندوستان کی سخت تشویش سے واقف کرایا گیا
اوفا (روس)۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی وسطی ایشیا کے دو ممالک کا دورہ کرنے کے بعد برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورہ پر آج یہاں پہونچے ۔ انہوں نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور چین کے صدر شی جن پنگ سے یہاں باہمی ملاقات کی تھی اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف یہاں ایس سی او سمٹ کے موقع پر جمعہ 10 جولائی کو ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں قائدین ایس سی او کانفرنس میں شریک ہوں گے اور اس موقع پر باہمی میٹنگ منعقد کی جائے گی تاہم اس میٹنگ کی تفصیلات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مودی اور پوٹین کی ملاقات میں ہندوستان اور روس نے باہمی سیول نیوکلیئر توانائی تعاون میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم مودی نے ممبئی حملے کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے معاملے میں پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں کارروائی کو روکنے کیلئے چین کے اقدام پر ہندوستان کی سخت تشویش سے واقف کرایا۔مودی چھ وسط ایشیائی ممالک کے ہفتہ طویل دورہ پر قازقستان سے اوفا پہونچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT