Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / مودی کی چینی عوام کو قومی دن کی مبارکباد

مودی کی چینی عوام کو قومی دن کی مبارکباد

بیجنگ ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چینی عوام کو اُن کے قومی دن پر مبارکباد دی اور کہاکہ چین اور ہندوستان اپنے باہمی تعاون سے دنیا کو ایک بہتر مقام میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ چینی مائیکرو بلاگنگ سائٹ سینا وائبو پر اپنے خیالات پوسٹ کرتے ہوئے اُنھوں نے ہند ۔ چین تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ متعدد چینی قائدین ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ خود اُنھوں نے جاریہ سال چین کا دورہ کیا تھا جس نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید استحکام بخشا۔ نریندر مودی نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک عوام کی خوشحالی اور ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال مئی میں مودی نے چین کے دورہ کے دوران وائبو پر اپنا اکاؤنٹ کھولا تھا جہاں اُن کے ہزاروں مداح ہیں۔

TOPPOPULARRECENT