Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی کی ڈکٹیٹرشپ بڑھنے کا اندیشہ : سی پی آئی

مودی کی ڈکٹیٹرشپ بڑھنے کا اندیشہ : سی پی آئی

حیدرآباد ۔ 18ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا انداز کارکردگی مزید آمرانہ ہوجانے کا اندیشہ ہے ‘ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج یہ بات کہی ۔ بایاں بازو لیڈر نے کہا کہ انہیں اندیشہ ہے کہ بی جے پی اب زیادہ شدت کے ساتھ ہندوتوا پالیسیوں کو آگے بڑھائیگی ۔ انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا کہ نریندر مودی کی ڈکٹیٹرشپ میں اضافہ کا اندیشہ ہے اور یہ ہندوستانی جمہوریت کیلئے مثبت علامت نہیں ۔ سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ اگرچہ کانگریس نے گجرات میں اپنی عددی طاقت بہتر بنائی لیکن برسراقتدار پارٹی بی جے پی مخالف حکومت عنصر پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی اور افسوس ہے کہ سیکولر قوتیں زعفرانی پارٹی کو شکست نہیں دے سکیں۔ مخالف بی جے پی قوتوں کو فرقہ پرستوں طاقتوں کیلئے لڑنے کیلئے یکجا ہوجانا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT