Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / مودی کی کابینہ مختصر ہوگی

مودی کی کابینہ مختصر ہوگی

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سرگرمی کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔ اس سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ نریندر مودی کی کابینہ مختصر اور جامع ہوگی۔ یہ کابینہ 26 مئی کو راشٹر پتی بھون کے فورکورٹ پر حلف لے گی ۔ بی جے پی کے بعض سینئیر قائدین راجناتھ سنگھ ، ارون جیٹلی ، نیتن گڈکری ، سشما سوراج ، ارون شوری ، روی شنکر پرساد ، راجیو پرتاب رودی اور اننت کمار کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے قائدین جیسے تلگو دیشم ، اکالی دل اور ایل جے پی کو بھی وزارتی کونسل میں نمائندگی دی جائے گی ۔ مودی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی وزارت میں کس کو کونسا قلمدان دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT