Tuesday , January 16 2018
Home / پاکستان / مودی کی کامیابی سے پاکستانی عہدیدار فکرمند

مودی کی کامیابی سے پاکستانی عہدیدار فکرمند

اسلام آباد ۔ 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کی زبردست کامیابی کے بعد ایک پاکستانی تجزیہ نگار نے کہا کہ مودی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دے سکتے ہیں بشرطیکہ مودی خطہ میں دیرپا امن کے قیام کے خواہاں ہوں۔ پاکستانی فوج دفاعی تجزیہ نگار لیفٹننٹ جنرل طلعت مسعود نے کہاکہ ہندوستان میں مودی کا ا

اسلام آباد ۔ 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کی زبردست کامیابی کے بعد ایک پاکستانی تجزیہ نگار نے کہا کہ مودی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دے سکتے ہیں بشرطیکہ مودی خطہ میں دیرپا امن کے قیام کے خواہاں ہوں۔ پاکستانی فوج دفاعی تجزیہ نگار لیفٹننٹ جنرل طلعت مسعود نے کہاکہ ہندوستان میں مودی کا انتخاب مثبت یا منفی دونوں ہی طرح دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے مودی کو مبارکباد دینے میں تاخیر نہیں کی اور انھیں پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی جس سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ خوشگوار اور مستحکم تعلقات کا حامی ہے ۔ پاکستان کے تمام اعلیٰ سطحی عہدیدار مودی کی زبردست کامیابی پرفکرمند ہیں کیونکہ انھیں اندیشہ ہے کہ مودی کے وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر رہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی نوعیت کے استحکام کی طمانیت نہیں دی جاسکتی جبکہ برصغیر میں پائیدار امن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT