Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / مودی کی ہندستانی دستہ کیلئے نیک خواہشات

مودی کی ہندستانی دستہ کیلئے نیک خواہشات

نئی دہلی۔4 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شروع ہوئے 21ویں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے ہندستانی دستہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا،گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستان کی نمائندگی کررہے ایتھلیٹوں کے لئے میری نیک خواہشات ۔ہمارے کھلاڑیوں نے ان کھیلوں کے لئے سخت محنت کی ہے اور انکے پاس اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ہر ہندستانی ان کھیلوں کے دوران اپنے دستہ کا حوصلہ بڑھائے گا۔ ہندستانی اولمپک اسو سی ایشن نے بھی ہندستانی دستہ کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔آئی او اے نے اپنے ٹویٹ میں کہا ،ہماری چیمپئن کھلاڑی پی وی سندھو شاندار افتتاحی تقریب میں ہندستانی دستہ کی قیادت کریں گی ۔ہم ان کھیلوں میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی ٹویٹ کیا ،دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستانی دستہ کو گڈلک ۔امیدہے کہ ہندستانی کھلاڑی ڈھیروں میڈلس لیکر لوٹیں گے ۔

حیدرآباد پولیس لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کی تجویز
حیدرآباد۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) پولیس کے عوام دوست رویہ کو فروغ دینے کیلئے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کی جانب سے کرکٹ ٹورنمنٹس منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ حیدرآباد پولیس لیگ (ایچ پی ایل) ٹوئنٹی 20 کے نام سے کھیلا جائے گا اور پہلا میچ بارکس گراؤنڈز ساؤتھ زون میں 21 اپریل کو ہوگا۔ شہر کے پانچوں زونس میں کرکٹ میچس کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ لال بہادر اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن اور سابق کرکٹ کھلاڑیوں سے اس ٹورنمنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ خواتین کیلئے بھی اس قسم کے کرکٹ میچس کا عنقریب انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ کمشنر پولیس نے شہر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹورنمنٹس میں حصہ لیں اور اپنے متعلقہ انسپکٹران اور سیکٹر کے سب انسپکٹران سے ربط پیدا کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT