Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / مودی کی ہوا کھل گئی ‘ ہمدردی کی لہر پر انحصار : ادھو

مودی کی ہوا کھل گئی ‘ ہمدردی کی لہر پر انحصار : ادھو

ممبئی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ادعا کیا کہ ملک میں مودی لہر ختم ہوگئی ہے اور اب بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے صرف ہمدردی کی لہر پر انحصار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیوسینا سیاسی اعتبار سے مستحکم اور طاقتور ہوتی ہے تو بی جے پی کے پیٹ میں درد ہوتا ہے ۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بھانڈوپ حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی تھی جس سے شیوسینا اور بی جے پی کے مابین نشستوں کی تعداد کا فرق کم ہوگیا تھا تاہم ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو اس وقت تقویت حاصل ہوئی جب بی ایم سی میں راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے چھ کارپوریٹرس نے پارٹی میں شمولیت حاصل کی ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مودی لہر ختم ہوگئی ہے ۔ بی جے پی کو اب انتخابات اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ہمدردی کی لہر پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT