Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مودی کی یوم آزادی تقریر پر چیف جسٹس کا اظہار مایوسی

مودی کی یوم آزادی تقریر پر چیف جسٹس کا اظہار مایوسی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے وزیراعظم کی یوم آزادی تقریر میں عدلیہ میں تقررات کے تعلق سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ تذکرہ غیر متوقع لیکن حقیقت پر مبنی ہے ۔ چیف جسٹس نے عدالتی تعطل پر وزیراعظم کی خاموشی کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹوئیٹ کیا کہ 1.25 بلین ہندوستانیوں نے یوم آزادی پر غیر جانبدار نظام انصاف کے عہد کا مطالبہ کیا تھا لیکن مودی جی نے چیف جسٹس کے مشورہ کو نظرانداز کردیا ، حالانکہ اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کجریوال نے بھی ایک ٹوئیٹ میں چیف جسٹس کے حوصلہ کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT