Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / مودی کی یوم آزادی کی تقریر میں کوئی خاص بات نہیں : سبل

مودی کی یوم آزادی کی تقریر میں کوئی خاص بات نہیں : سبل

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر مسٹر کپل سبل نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر میں کوئی مواد نہیں ہے اور انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی تقریر صرف تقریر نہیں ہے ۔ مسٹر سبل نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن جیسے اداروں کو اصلاحات کی ضرورت ہے اور سابق نائب صدر نشین مونتیک سنگھ اہلوالیہ نے یو پی اے دور

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر مسٹر کپل سبل نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر میں کوئی مواد نہیں ہے اور انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی تقریر صرف تقریر نہیں ہے ۔ مسٹر سبل نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن جیسے اداروں کو اصلاحات کی ضرورت ہے اور سابق نائب صدر نشین مونتیک سنگھ اہلوالیہ نے یو پی اے دور حکومت میں اس کی اصلاح کیلئے کوشش بھی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں نریندر مودی تقاریر کے ماہر ہیں تاہم ان کے پاس کوئی مواد بھی ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے ۔ جہاں تک تقریر کے فن کی بات ہے وہ متاثر ہوئے ہیں لیکن اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے ۔

کشمیر کمیٹی برقرار : جیٹھ ملانی
سرینگر 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر قانون داں رام جیٹھ ملانی نے آج ادعا کیا کہ کشمیر کمیٹی جو 2002 میں تشکیل دی گئی تھی ہنوز برقرار ہے اور وہ کام کر رہی ہے ۔ رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ بعض مرتبہ ہمیں عوام کی نظروں سے پوشیدہ رہ کر کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کمیٹی ایسا کام کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT