Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / مودی کی یوم یوگا اپیل کو یورپی یونین کی تائید

مودی کی یوم یوگا اپیل کو یورپی یونین کی تائید

برسبین ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی یوم یوگا منانے کیلئے اپیل کے بعد یوگا کو عالمی منظر پر طاقتور تائید حاصل ہوگئی جیسا کہ یورپی یونین نے بھی اس اقدام کی حمایت کردی ہے۔ صدر ای یو ہرمن وون رامپوئے نے وزیراعظم کو G20 سمٹ کے موقع پر اپنی ملاقات کے دوران بتایا کہ یوروپی یونین یوگا ڈے کیلئے آپ کی مساعی کی ت

برسبین ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی یوم یوگا منانے کیلئے اپیل کے بعد یوگا کو عالمی منظر پر طاقتور تائید حاصل ہوگئی جیسا کہ یورپی یونین نے بھی اس اقدام کی حمایت کردی ہے۔ صدر ای یو ہرمن وون رامپوئے نے وزیراعظم کو G20 سمٹ کے موقع پر اپنی ملاقات کے دوران بتایا کہ یوروپی یونین یوگا ڈے کیلئے آپ کی مساعی کی تائید کرتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے ستمبر میں یو این جنرل اسمبلی سے اپنے اولین خطاب میں انٹرنیشنل یوگا ڈے منانے کیلئے جذباتی اپیل کرتے ہوئے اس قدیم جسمانی مشق کو ’’ہندوستان کا تحفہ برائے عالم‘‘ قرار دیا تھا۔ مودی نے یوگا کا غیرمتوقع حوالہ اس وقت دیا تھا جب وہ تبدیلی آب و ہوا کے تعلق سے بات کررہے تھے اور بنیادی باتوں کی طرف پلٹنے پر توجہ دلا رہے تھے۔
مودی اور ایبٹ کی ورلڈ کپ ٹروفی کیساتھ تصویرکشی
دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی ملبورن کو اپنے سفر کے دوران 161 سال قدیم ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کا دورہ کریں گے اور اپنے آسٹریلیائی ہم منصب ٹونی ایبٹ کے ہمراہ 2015ء کرکٹ ورلڈ کپ ٹروفی کے ساتھ تصویر کشی کرائیں گے۔ مودی آج آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے 28 سال میں پہلے ہندوستانی وزیراعظم بن گئے جبکہ راجیو گاندھی 1986ء میں آسٹریلیا آئے تھے۔ مودی طئے شدہ پروگرام کے مطابق منگل کو ایم سی جی کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT