Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مودی کے بارے میں منیش تیواری کے ٹوئیٹ پر تنازعہ

مودی کے بارے میں منیش تیواری کے ٹوئیٹ پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر منیش تیواری نے ٹویٹر پوسٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہوگیا اور بی جے پی نے تیواری کے علاوہ صدر کانگریس سونیا گاندھی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بھی وزیراعظم کے خلاف ٹوئیٹر پر نامناسب ریمارکس کئے تھے ۔ تیواری نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’مودی آخر کس طرح عوام کو بے وقوف بناسکتے ہیں ، یہاں تک کہ مہاتما بھی مودی کو دیش بھگتی نہیں سکھاسکتے ‘‘۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مایوسی کا شکار ہے اور پارٹی قائدین ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT