Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / مودی کے جی ایس ٹی سے غیر یقینی صورتحال:کانگریس

مودی کے جی ایس ٹی سے غیر یقینی صورتحال:کانگریس

نئی دہلی8جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت کے گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) کے اصول و ضوابط واضح نہیں ہیں اور اس سے پورے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے لہذا یو پی اے حکومت نے جی ایس ٹی کا جو خاکہ تیار کیا تھا اسے لاگو کیا جانا چاہئے ۔ کانگریس کے سینئر ترجمان کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جو جی ایس ٹی لاگو کیا گیا ہے ، اس میں عام لوگوں کا خیال ہی نہیں رکھا گیا ہے ۔ اس کے نفاذ سے ہر طرف الجھن کی کیفیت ہے اور خاص طور پر چھوٹے کاروباری زیادہ پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد سے ملک میں 50 فیصد کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے اور لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ کرنا کیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے اور ٹیکسٹائل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اب برآمدی شعبہ بھی اس کی زد میں آنے لگا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT