Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / مودی کے خطاب سے امریکہ میں ان کے ناقدین بھی متاثر

مودی کے خطاب سے امریکہ میں ان کے ناقدین بھی متاثر

واشنگٹن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکی دارالخلافہ میں زائد از 4 گھنٹے تک جس طرح اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور اعلیٰ سطحی امریکی قانون سازوں سے جس طرح اپنے شخصی خوشگوار تعلقات کا نمونہ پیش کیا اس نے سب کو دم بخود کردیا ہے۔ یہاں تک کہ مودی کے ناقدین بھی ان کے حمایتی بن کر سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر سنیٹ کی فارین ریلیشنز کمیٹی کے صدرنشین سنیٹیر باب کارکر نے کہا کہ مودی جی کی مزاحیہ فہم و فراست اور جس طرح  انہوں نے اپنی تقریر کی، اس سے یہ معلوم ہوگیا کہ امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کیوں ہیں۔ یہ بات انہوں نے مودی کے خیرمقدم کیلئے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہحقیقت یہ ہیکہ ہند ۔ امریکہ کے معاشی، سیاسی اور حکمت عملی تعلقات اب پہلے سے بھی بہتر ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان تعلقات میں کسی نہ کسی صورت بہتری ضرور پیدا ہوگی۔ اب جبکہ ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات میں بھی بہتری پیدا ہورہی ہے لہٰذا ہم توقع کرسکتے ہیں کہ مودی جیسے قائد کی قیادت میں ان تعلقات میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ اس طرح سینیٹر بین کارڈین نے بھی مودی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا امریکہ سے یہ کہنا کہ دونوں مل کر دنیا کو ایک بہتر مقام میں تبدیل کرسکتے ہیں، واقعی قابل تعریف ہے۔ مودی کی شخصیت
اور جس طرح انہوں نے اپنا قیمتی وقت یہاں گذارا، اس سے انہوں نے امریکہ میں اپنے لئے کئی دوست بنا لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT