Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی کے خلاف احتجاج عام آدمی پارٹی کارکن گرفتار

مودی کے خلاف احتجاج عام آدمی پارٹی کارکن گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 اگست (سياست نیوز) شہر میں آج عام آدمی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو مخالف دلت قرار دیتے ہوئے منعقدہ چلو حیدرآباد پروگرام کو عملاً ناکام بنادیا گیا اور ایل بی اسٹیڈیم کی جانب سے تمام راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی تھی تاہم عام آدمی پارٹی کے کارکن اچانک نمودار ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایل بی اسٹیڈیم کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے انہیں لبرٹی چوراہے کے پاس گرفتار کرکے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ تقریباً 40 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ کارکنوں سے ملاقات کے لئے عام آدمی پارٹی تلنگانہ کنوینر پروفیسر ویشویشور راؤ بھی پہونچ گئے ۔ کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مخالف دلت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نعرہ بازی کی اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ کارکن مودی واپس جاؤ کے نعرہ بلند کئے اور کے سی آر کو بھی مخالف دلت قرار دیا ۔ احتجاج میں محمد خالد ، عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے قائد محمد عرفان قادری سکندرآباد حلقہ سے نتن و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT