Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / مودی کے خلاف اروند کجریوال کی حمایت نہیں کی جائے گی: کانگریس

مودی کے خلاف اروند کجریوال کی حمایت نہیں کی جائے گی: کانگریس

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں نریندر مودی کو سخت مقابلہ کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ کانگریس نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کے امکان کو مسترد کردیا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کی حمایت کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ کانگریس قیادت میں وارانسی کیلئے مضبوط امیدواروں کو نظر میں رکھ

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں نریندر مودی کو سخت مقابلہ کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ کانگریس نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کے امکان کو مسترد کردیا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کی حمایت کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ کانگریس قیادت میں وارانسی کیلئے مضبوط امیدواروں کو نظر میں رکھا ہے ۔ اس سلسلہ میں تین امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ ان میں سے کسی ایک کو مودی کے خلاف کھڑا کیا جائے گا اور اس کا بہت جلد اعلان ہوگا۔ پارٹی ترجمان اور مرکزی وزیر آنند شرما نے کہا کہ وارانسی حلقہ لوک سبھا کیلئے کئی ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

کانگریس اس حلقہ سے ایک مضبوط امیدوار کو کھڑا کرے گی اور ہم پوری طاقت سے یہ انتخاب لڑیں گے۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس وارانسی کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کرے گی اور آیا وہ اروند کجریوال کی امیدواری کی حمایت کرسکتی ہے، اس پر آنند شرما نے کہا کہ کیا ہمارے پاس امیدواروں کی قحط ہے؟ پارٹی فہرست میں وارانسی امیدوار کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ ایسے میں اروند کجریوال کی تائید کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کانگریس یہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔فرقہ پرستوں کے خلاف لڑائی جاری رکھتے ہوئے کانگریس وارانسی میں اپنا امیدوار نامزد کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT