Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کے خلاف ایم ایم ایس، مسلم نوجوان گرفتار

مودی کے خلاف ایم ایم ایس، مسلم نوجوان گرفتار

بنگلور ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اور ایم بی اے کے 25 سالہ طالبعلم کو کرناٹک کے ساحلی ٹاؤن بھٹکل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ایک ایم ایم ایس گشت کروایا تھا ۔ وقاص برماور جو نامور شاعر سمیع اللہ برماور کے فرزند ہے کو بنگلور کی ایک اپارٹمنٹ سے ان کے دیگر 4 ساتھیوں کے سا

بنگلور ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اور ایم بی اے کے 25 سالہ طالبعلم کو کرناٹک کے ساحلی ٹاؤن بھٹکل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ایک ایم ایم ایس گشت کروایا تھا ۔ وقاص برماور جو نامور شاعر سمیع اللہ برماور کے فرزند ہے کو بنگلور کی ایک اپارٹمنٹ سے ان کے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ پوچھ گچھ کے بعد چاروں دوستوں کو رہا کردیا گیا ۔ البتہ وقاص کو پولیس نے اپنی حراست میں رکھا ہے ۔ اب کی بار مودی کے سرکار کے نعرے کو بدل کر انہوں نے اب کی بار انتم سنسکار لکھ کر گشت کروایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT