Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / مودی کے خلاف منی شنکر ایئر کے ریمارکس کی مذمت

مودی کے خلاف منی شنکر ایئر کے ریمارکس کی مذمت

کانگریس پر وزیراعظم کی ساکھ متاثر کرنے کا الزام : نقوی
رام پور ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئر کی جانب سے کئے گئے ’’نیچ‘‘ ریمارک کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ یہ پارٹی (کانگریس) اپنے بزرگوں کی طرف سے پروان چڑھائے گئے درخت کو تباہ کرنے کیلئے درانتی اور کلہاڑیاں اٹھائے گھوم رہے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ کانگریس پارٹی، وزیراعظم نریندر مودی کے امیج کو مسخ کرنے اور ترقی کیلئے ان کے راستہ میں رخنہ اندازی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ نقوی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’نریندر مودی حکومت ترقی کے راستہ پر گامزن ہے اور وہ (کانگریس قائدین) منی شنکر ایئر جیسے عناصر کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کی دشمن، افراتفری پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ نقوی نے کانگریس سے یہ وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا اس کے قائدین کو آیا کس نے ایسی اوچھی اور ناشائستہ زبان استعمال کرنا سکھایا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 18 ڈسمبر کو گجرات انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجائے گا۔ مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے کی حکمرانی میں اقلیتوں کیلئے روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران اقلیتی طبقہ کو دی جانے والی مرکزی ملازمتیں 5% سے بڑھ کر 9.5% ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT