Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر احتجاج کا اندیشہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حفاظتی انتظامات میںشدت

مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر احتجاج کا اندیشہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حفاظتی انتظامات میںشدت

لندن ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے جاریہ ہفتہ دورہ برطانیہ کے موقع پر متعدد احتجاجی مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے اسکارٹ لینڈ یارڈ نے مناسب حفاظتی انتظامات کا منصوبہ بنایا ہے ۔ تاہم لندن کی کسی بھی سڑک پر امتناعی احکام نافذ نہیںکئے گئے ۔ اعلیٰ سطحی پولیس فورس نے تفصیلات کے انکشاف سے صیانتی وجوہات کی بناء پر انکار کردیا ‘ لیکن کہا کہ لندن کی کسی بھی سڑک پر تحدیدات عائد نہیں کی گئی ہے اور نہ اس کا کوئی منصوبہ ابھی تک بنایا گیا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے پُرہجوم ہونے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ پولیس کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف احتجاجی گروپس سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کی درخواستوں کو قبول کیا جائے اور انہیں احتجاج کرنے میں سہولت فراہم کی جائے ۔ کسی بھی سڑک پر کوئی امتناعی احکام نافذ نہیں کئے گئے ہے ۔ لندن کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں قائم گروپس نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے بشمول 13نومبر کو ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ مودی سات ہزار ہندوستانی نژاد برطانوی شہریوں سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون بھی ہوں گے ۔ احتجاج کرنے والوں میں دلت حقوق گروپ ‘ آواز انسانی حقوق نٹ ورک اور جنوبی ایشیاء یکجہتی گروپ شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT