Wednesday , December 19 2018

مودی کے دورہ بھوٹان سے دوستی کے روایتی بندھن مزید مستحکم

تھمپو20 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے تازہ ترین دورہ بھوٹان کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم بھوٹان شیرنگ ٹابگے نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور مفاہمت کے روایتی بندھنوں کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے اور ان کی تجدید ہوئی ہے ۔ اس دورہ نے دونوں ممالک کو باہمی ،علاقائی اور بین الاقوامی تعل

تھمپو20 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے تازہ ترین دورہ بھوٹان کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم بھوٹان شیرنگ ٹابگے نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور مفاہمت کے روایتی بندھنوں کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے اور ان کی تجدید ہوئی ہے ۔ اس دورہ نے دونوں ممالک کو باہمی ،علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات اور تازہ ترین تبدیلیوں کا جامع جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ وہ کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی شاہ بھوٹان سے ملاقات نے بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان روایتی تعلقات کی تجدید کی ہے ۔ نریندر مودی کا وزیر اعظم بننے کے بعد اولین بیرون ملک دورہ 15 تا 16 جون بھوٹان کا تھا جس میں باہمی تعاون کو مزید ترقی دینے اور اسے مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا ۔ وزیر اعظم بھوٹان نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کا دورہ انتہائی کامیاب تھا۔ دونوں ممالک کے دوران ایسے اعلی سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے خصوصی اورمنفرد تعلقات ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے شاہ بھوٹان وانگچک کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھوٹان کے دورہ کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم مودی اور ان کا وفد بھوٹان کی میزبانی سے بہت متاثر ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT