Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / مودی کے دورہ لکھنو پر اپوزیشن کی تنقیدیں مسترد ‘ بی جے پی

مودی کے دورہ لکھنو پر اپوزیشن کی تنقیدیں مسترد ‘ بی جے پی

نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے آج دورہ لکھنو پر اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ انہیں ملک کے کسی بھی حصے کا دورہ کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ملک کے 125 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اتر پردیش سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ ملک کو نریندر مودی پر فخر ہے جو کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے سرجیکل حملوں پر ملک نریندر مودی اور مسلح افواج کو سلام کرتا ہے ۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری سریکانت شرما نے کہا کہ نریندر مودی 125 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں ۔ وہ اتر پردیش سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں ۔ انہیں کسی بھی مقام کا دورہ کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ چیف منسٹر یو پی اکھیلیش سنگھ یادو نے بھی مودی کے دورہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ اگر انتخابات بہار میں ہوتے تو مودی وہاں کا دورہ کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT