Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / مودی کے دورہ ٔسری لنکا سے قبل وزیراعظم سری لنکا کے ریمارکس پر تنازعہ

مودی کے دورہ ٔسری لنکا سے قبل وزیراعظم سری لنکا کے ریمارکس پر تنازعہ

کولمبو ۔ 7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا سے عین قبل اس ملک ( سری لنکا) کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے یہ کہتے ہوئے ایک سنگین تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ان کے جزیرہ نما ملک کے آبی حدود میںدراندازی کرنے والے ہندوستانی ماہی گیروں کو گولی مار دی جائے گی ۔ مسٹر وکرما سنگھے نے ایک ٹامل نیوز چینل ’’اتھانتھنی‘‘ س

کولمبو ۔ 7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا سے عین قبل اس ملک ( سری لنکا) کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے یہ کہتے ہوئے ایک سنگین تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ان کے جزیرہ نما ملک کے آبی حدود میںدراندازی کرنے والے ہندوستانی ماہی گیروں کو گولی مار دی جائے گی ۔ مسٹر وکرما سنگھے نے ایک ٹامل نیوز چینل ’’اتھانتھنی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہندوستانی ماہی گیر شمالی سری لنکا کے ماہی گیروں کی روٹی چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ’’ اگر کوئی میرے گھر میں دراندازی کرتا ہے تو میں اس کو گولی مار کر ہلاک کرسکتاہوں کیونکہ قانون نے مجھے ایسا کرنے کی اجازت دی ہے‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جہاں تک میرا تعلق ہے ‘ میرے بے انتہا و سخت ترین اصول ہیں ۔ یہ ہمارے آبی حدود ہیں جھال جافنا کے ماہی گیروں کو ماہی گیری کی اجازت ہونی چاہیئے لیکن ہم نے انہیں روک دیا تھا

اس لئے ہندوستانی ماہی گیر وہاں پہنچ گئے تھے ‘ وہ ایک سمجھوتہ چاہتے ہیں۔چنانچہ ایک واجبی سمجھوتہ کرنے دیجئے ‘ لیکن شمالی سری لنکا کے ماہی گیروں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیئے ۔ حالہ چند برسوں کے دوران سری لنکا کے بحریہ کی جانب سے 600سے زائد ہندوستانی ماہی گیروں کو گولی مار دیئے جانے کے الزامات کے بارے میں ایک سوال پر رانیل وکرما سنگھے نے جواب دیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ البتہ 2011ئمیں ایک واقعہ پیش آیا تھا ۔ سری لنکا کے آبی حدود میں ہندوستانی ماہی گیروں کی غیر قانونی ماہی گیری پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے دریافت کیا کہ ’’ آپ سری لنکائی آبی حدود میں آتے ہی کیوں ہیں ؟ آپ ہمارے پانی میں ماہی گیری کیوں کرتے ہیں ؟ ہندوستانی حدود میں رہیئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔ کوئی بھی کسی کو گولی مار کر ہلاک نہیں کرے گا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT