Tuesday , December 11 2018

مودی کے دورہ پر کشمیر کے موقع پر عام ہڑتال

سرینگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے علحدگی پسندوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں تحدیدات عائد کی گئی تھیں جن میں خان یار، نوہاٹا، رائنا واڑی، ایم آر گنج اور سفاکا دل پولیس اسٹیشن کے علاقے شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ تحدیدات احتیاطی تدابیر کے طو

سرینگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے علحدگی پسندوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں تحدیدات عائد کی گئی تھیں جن میں خان یار، نوہاٹا، رائنا واڑی، ایم آر گنج اور سفاکا دل پولیس اسٹیشن کے علاقے شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ تحدیدات احتیاطی تدابیر کے طور پر نافذ کی گئی ہیں۔ عہدیدار کے مطابق تحدیدات نافذ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

مہنگائی پر کانگریس کی حکومت پر تنقید
نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے مہنگائی کے مسئلہ پر آج این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور وزیر فینانس ارون جیٹلی اور وزیر تغذیہ رام ولاس پاسوان کا مضحکہ اڑایا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ غذائی افراط زر ذخیرہ اندوزی اور دوسری وجوہات کی بنا پر بڑھ رہا ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شائد ان دونوں کو اس حقیقت کا ادراک 26 مئی کے بعد ہوا ہے جب انہوں نے حکومت تشکیل دیدی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو اب نیا نعرہ دینا چاہئے کہ ’’ مودی سرکار ۔ لائی مہینگائی اور ہا ہا کار ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حکومت عوام کو گمراہ کرتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے صرف ایک ماہ میں ریل کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔ پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ پکوان گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں اور یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب مودی حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو بھی ایک بوجھ قرار دے رہی ہے اور یہ اندیشے بے بنیاد نہیں ہوسکتے کہ آئندہ وقتوں میں حکومت اس اسکیم کو برخواست کردیگی۔

TOPPOPULARRECENT