Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / مودی کے دھوکہ باز وزراء سے تاریخ ہند کو خطرہ

مودی کے دھوکہ باز وزراء سے تاریخ ہند کو خطرہ

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مجلس وزارت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی کے دھوکہ باز وزراء کے باعث تاریخ ہند کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل کی گریجویشن مارک شیٹ پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ یہ مارک شیٹ جعلی بتائی گئی ہے۔ کانگر

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مجلس وزارت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی کے دھوکہ باز وزراء کے باعث تاریخ ہند کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل کی گریجویشن مارک شیٹ پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ یہ مارک شیٹ جعلی بتائی گئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے نریندر مودی کو ’’چھلاوہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ تمام کاموں کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں، جو انھوں نے نہیں کئے۔ ڈگ وجے سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ فروغ انسانی وسائل کی پہلی وزیر سمرتی ایرانی کے بعد اب مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل رام شنکر کھتریا نے جعلی مارک شیٹ پیش کئے ہیں۔ ان کی تعلیمی سند جعلی بتائی گئی ہے۔ ان وزراء کی مدد سے آر ایس ایس ہندوستان کی تاریخ اور نصابی کتابوں میں تبدیلی لانا چاہتی ہے، جن کی تعلیمی قابلیت دھوکہ دہی پر مبنی ہے، وہ تاریخ ہند کو مسخ کریں گے۔ اے آئی سی سی کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیرمین اجے مکن نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بی جے پی نے قوم کی تعلیم کو ایسے افراد سے وابستہ کیا ہے، جنھوں نے غلط حلف نامہ داخل کیا ہے۔ مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل نے مبینہ طورپر جعلی مارک شیٹ داخل کی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ آیا مودی کی صاف ستھری سیاست اسی کو کہتے ہیں؟۔ کانگریس کے دونوں قائدین نے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی پر بھی تنقید کی، جنھوں نے کچھ دن قبل جعلی ڈگری پیش کی تھی۔ اسی دوران مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل کھتریا نے کہا کہ اگر ان کی تعلیمی سند کو مبینہ طورپر جعلی ہونے کا ثبوت پیش کیا گیا اور وہ خاطی پائے گئے تو عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT