Tuesday , August 14 2018
Home / Top Stories / مودی کے راج میں حکومت چلانے ، شیلاڈکشٹ کو کجریوال کا چیلنج

مودی کے راج میں حکومت چلانے ، شیلاڈکشٹ کو کجریوال کا چیلنج

نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ کے حکومت چلانے کے ’گیان‘ پر وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اتنے بپھرے کہ انہوں نے مودی کے راج میں انہیں ایک سال حکومت کرنے کے چیلنج کردیا ۔ عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد کو منظور کیا تھا ۔ مسٹر ڈکشٹ نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ممکن نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز میں کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو ، دہلی کی حکومت کو اس کے ساتھ مل کر ہی کام کرنا ہوگا ۔ دہلی میں لیفٹننٹ گورنر کے عہدے پر چاہے نجیب جنگ رہے ہوں یا موجودہ انل بیجل ، دہلی میں حکومت چلانے کے حق کو لے کر مسٹر کجریوال کی تکرار برابر چلتی رہی ہے ۔ حکومت چلانے کے حقوق کا معاملہ عدالت تک پہنچا اور وہاں سے بھی مسٹر کجریوال کو جھٹکا بھی لگا ۔ دہلی ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں لیفٹننٹ گورنر کے انتظامی حقوق کو سب سے زیادہ ترجیحی قرار دیا ہے ۔ مسٹر کجریوال حکومت چلانے کے سلسلہ میں کانگریس کی سینئر لیڈر کے مشورہ سے کافی ناراض ہوئے ۔ انہوں نے کہا شیلا جی ، آپ کے دور میں عوام پانی اور بجلی کے بلوں سے ہی رورہے تھے ۔ سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں کا برا حال تھا ۔ پرائیویٹ اسکول من مانی فیس بڑھاتے تھے ۔ ہم نے یہ سب ٹھیک کیا۔ آپ کا دور 10 سال مرکز میں آپ کی اپنی حکومت ، آپ کے لیفٹننٹ گورنر تھے ، میں چیلنج کرتا ہوں ایک سال مودی راج میں دہلی چلا کے دکھادیں ۔

TOPPOPULARRECENT