Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مودی کے زہر سے بچنے عوام کانگریس کی لہر میں شامل ہوجائیں

مودی کے زہر سے بچنے عوام کانگریس کی لہر میں شامل ہوجائیں

ناگرکونل۔16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے معاملے میں غلط بیانی کے ذریعہ علاقہ تلنگانہ کے عوام کے ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقتدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے کیا ۔ مستقر ناگر کرنول کے سوبھاگیہ گارڈن فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی ناگرکرنول کے کانگریس امیدوا

ناگرکونل۔16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے معاملے میں غلط بیانی کے ذریعہ علاقہ تلنگانہ کے عوام کے ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقتدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے کیا ۔ مستقر ناگر کرنول کے سوبھاگیہ گارڈن فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی ناگرکرنول کے کانگریس امیدوار کے دامودھر ریڈی اور پارلیمانی امیدوار نندی ایلیا کی تائید میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے مسٹر جئے رام رمیش نے کہاکہ آج سے 14سال قبل 2000ء میں محبوب نگر سے کانگریس کے قائد و رکن اسمبلی چنا ریڈی نے بعض قائدین کو لیکر صدرنشین اے آئی سی سی شریمتی سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام پر مشتمل یادداشت پیش کی تھی ‘ اس وقت ٹی آر ایس کا وجود نہ تھا اور نہ ہی کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کاز سے جڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے تلگودیشم کی حکومت میں چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے کابینہ میں عہدہ نہ دینے پر ناراض کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ تحریک کا نام لیکر اپنی سیاسی جماعت بنالی تھی ۔ مسٹر جئے رام رمیش نے مزید الزام عائد کیا کہ تلنگانہ تحریک میں کے چندر شیکھر راؤ نے طلباء و نوجوانوں کو خودکشی کیلئے اُکسایا اور خود فارم ہاؤز میں محفوظ رہے ۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں اپنی جانوں کو قربان کرنے والے 800 افراد کے خاندان سے اظہار ہمدردی کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل پاس کیا جارہا تھا اُس وقت ٹی آر ایس کا کوئی نمائندہ وہاں موجود نہیں تھا ۔

صرف کانگریس پارٹی نے مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرتیہ وئے تلنگانہ بل کو پاس کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دلت کے ہاتھ میں ہوگی ‘ بی سی اور پسماندہ طبقات کے ہاتھ میں ہوگی۔ کسانوں کو فی کس 10ہزار روپئے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے قرضوں کو ادا کرے ۔ خاتون گروپس کو ایک لاکھ روپئے دیئے جائیںگے ‘ ضعیف ‘ بیوگان اور معذورین کو 1000/-روپئے وظیفہ دیا جائے گا ‘ تلنگانہ کیلئے شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو بھی وظیفہ دیا جائے گا اور ان کی یادگار نشان قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے 10اضلاع کو 20اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ حکومت آپ کے قریب تر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے زہر سے بچنے کیلئے کانگریس کی لہر میں شامل ہوجائیں اور آنے والے 30تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ اسمبلی ناگرکرنول کے کانگریس امیدوار کے دامودھر ریڈی اور پارلیمانی امیدوار نندی ایلیا کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے ریاست اور مرکز میں کانگریس کے ہاتھ میں اقتدار دیں ۔ راہول گاندھی کے پرسنل سکریٹری و قومی ایس سیل کانگریس کے صدر کے راجو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی ترقی کے دعوے جو مودی کررہے ہیں وہ سب کھوکھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا انتخابی منشور کسی بھی سیاسی جماعت کے انتخابی منشور سے موافقت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور کے مطابق ایس سی ‘ بی سی ‘ ایس ٹی اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ تلنگانہ میں تعلیمی شعبہ میں انقلابی تبدیلی لائی جائے گی ۔ ہر حلقہ اسمبلی میں نوودیا تعلیمی ادارے قائم کئے جائیںگے ۔ پوسٹ میٹرک سے طلباء کو فیس بازادائیگی صدفیصد فراہم کی جائے گی ۔ بیروزگاروں کیلئے ایک سال میں ایک لاکھ ملازمرتیں فراہم کیجائیں گے ۔ اقلیتوں کیلئے سب پلان پر عمل آوری کی جائے گی ۔ قبل ازیں کانگریس کے حلقہ پارلیمنٹ ناگرکرنول کے امیدوار نندی ایلیا نے خطاب کرتیہوئے حلقہ میں پائے جانے والے پانی کی قلت کو دور کرنے ‘ خستہ حال سڑکوں کو درست کروانے و دیگر مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے اسمبلی امیدوار کے دامودھر ریڈی سابق رکن اسمبلی وی موہن گوڑ ‘ حلقہ اسمبلی کالاپور کے امیدوار ہرش وردھن ریڈی ‘ اچم پیٹ کے امیدوار ومشی کرشنا ‘ ڈی سی سی قائد سریندر ناتھ و دیگر نے خطاب کیا ۔بعد ازاں سابق وزیر آنجہانی مہیندر ناتھ کے فرزند منندر ناتھ ‘ ڈاکٹر چنیا نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کوٹیا ‘ حبیب الرحمن ‘ سید رفیع الدین ‘ راجیش ‘ غوث محی الدین ‘ افتار احمد و عوام کی بالخصوص اقلیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT