Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / مودی کے ساتھ کام کرنے تیار:کیری

مودی کے ساتھ کام کرنے تیار:کیری

واشنگٹن ۔ 20 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور وہ نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کے ساتھ باہمی روابط اور سیکوریٹی کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنے تیار ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مابین دوستی اہمیت کی

واشنگٹن ۔ 20 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور وہ نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کے ساتھ باہمی روابط اور سیکوریٹی کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنے تیار ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مابین دوستی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ اقدار، جمہوری روایات اور ہمارے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کیلئے دوستی و استحکام کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جان کیری نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی اور نریندر مودی کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب کا خیرمقدم کیا۔ کیری نے کہا کہ وہ بہت جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں اور صدر بارک اوباما کی جانب سے مودی کو دورہ امریکہ کی دعوت کا اعادہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT