Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / مودی کے شاندار استقبال کی امریکہ میں تیاریاں

مودی کے شاندار استقبال کی امریکہ میں تیاریاں

واشنگٹن 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی برادری وزیراعظم نریندر مودی کو اُن کے سپٹمبر میں دورہ امریکہ کے موقع پر شاندار استقبال کرے گی۔ نریندر مودی نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اور وائیٹ ہاؤز میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ نامور منتظمین جو مجوزہ استقبا

واشنگٹن 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی برادری وزیراعظم نریندر مودی کو اُن کے سپٹمبر میں دورہ امریکہ کے موقع پر شاندار استقبال کرے گی۔ نریندر مودی نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اور وائیٹ ہاؤز میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ نامور منتظمین جو مجوزہ استقبالیہ تقریب کے لئے گزشتہ چند ہفتوں سے مناسب مقام کی تلاش میں ہیں جہاں 60 تا 80 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہو، تاہم نیویارک کا یانکی اسٹیڈیم جس میں 60 ہزار افراد اور نیو جرسی کا جائنٹس اسٹیڈیم جس میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، سپٹمبر کے آخری ہفتہ کے لئے پہلے ہی بُک کیا جاچکا ہے۔ جبکہ مودی اِسی دوران امریکہ میں ہوں گے۔ تقریب کی ایک منتظم بھرت برائی نے کہاکہ حالانکہ مودی کے دورے کی تواریخ کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ اُن کی استقبالیہ تقریب 28 سپٹمبر کو منعقد ہوگی۔مودی کی مقبولیت کے پیش نظر اِس تاریخی استقبال میں جس میں ہزاروں عوام کی شرکت متوقع ہے ، میزبانی کرنا بھی ایک اعزاز ہے۔ بی جے پی کے بیرون ملک دوست نامی تنظیم کے صدر چندراکانت پٹیل نے کہاکہ ایک زبردست عوامی جلوس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ہندوستانی برادری نیو جرسی اور نیویارک کے علاقوں میں قومی سطح پر مودی کے لئے یہ جلوس نکالے گی۔ بی جے پی کے غیر ملکی دوست نامی تنظیم تمام ممتاز ہندوستانی اور نسلی مقامی تنظیموں کے اشتراک و تعاون سے اِس تاریخی تقریب کو شاندار پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ امکان ہے کہ اِس میں ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT