Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کے عدم دورہ سے مالدیپ کے جذبات مجروح

مودی کے عدم دورہ سے مالدیپ کے جذبات مجروح

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے اپنے حالیہ علاقائی دورہ میں مالدیپ کا دورہ نہ کرنے پر اپنے جذبات مجروح ہونے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ اس نے سابق صدر محمد نشید کی قید کے بارے میں حلیف ملک ہندوستان کے اندیشوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بین الاقوامی برادری بشمول ہندوستان کے ردعمل پر جنہوں نے محمد

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے اپنے حالیہ علاقائی دورہ میں مالدیپ کا دورہ نہ کرنے پر اپنے جذبات مجروح ہونے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ اس نے سابق صدر محمد نشید کی قید کے بارے میں حلیف ملک ہندوستان کے اندیشوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بین الاقوامی برادری بشمول ہندوستان کے ردعمل پر جنہوں نے محمد نشید کو انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت 13 سال کی سزائے قید سنانے پر تشویش ظاہر کی ہے، کہا کہ یہ قانون کے مطابق ہے اور ملک کا داخلی معاملہ ہے۔ نائب وزیر خارجہ مالدیپ فتیمت اِنایہ نے کہا کہ ہم ہندوستان کے اندیشوں کو فطری سمجھتے ہیں۔ پڑوس میں کیا ہورہا ہے، اس کے بارے میں ہندوستان کے اندیشے فطری ہیں۔ خاص طور پر اس لئے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا رویہ دوستانہ ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ صدر مالدیپ یامین عبدالقیوم نے تبصرہ کیا ہے کہ مالدیپ چاہتا ہے کہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ باہمی احترام اور مذاکرات کی بنیاد پر تعمیری شراکت داری قائم کی جائے اور جمہوری اقدار اور اداروں کو ملک میں مستحکم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی معاملے میں مداخلت کے مترادف نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT