Tuesday , December 18 2018

مودی کے قاصدوں کی شناخت ظاہر کی جائے

سری نگر 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سید علی شاہ گیلانی کے اس دعوے کے بعد اُٹھنے والے تنازعہ کے درمیان کہ نریندر مودی نے اِن سے ملاقات کے لئے اپنے قاصدوں کو روانہ کیا تھا، چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج گیلانی سے مطالبہ کیاکہ وہ اِس خفیہ ملاقات کی تفصیلات ظاہر کریں۔ سخت گیر علیحدگی پسند لیڈر پر یہ بھی زور دیا گیا کہ وہ مودی کے اُ

سری نگر 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سید علی شاہ گیلانی کے اس دعوے کے بعد اُٹھنے والے تنازعہ کے درمیان کہ نریندر مودی نے اِن سے ملاقات کے لئے اپنے قاصدوں کو روانہ کیا تھا، چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج گیلانی سے مطالبہ کیاکہ وہ اِس خفیہ ملاقات کی تفصیلات ظاہر کریں۔ سخت گیر علیحدگی پسند لیڈر پر یہ بھی زور دیا گیا کہ وہ مودی کے اُن قاصدوں کا نام بتائیں جنھوں نے اِن سے ملاقات کی تھی اور یہ ثابت کریں کہ جھوٹ کون بول رہا ہے؟ بی جے پی نے گیلانی کے اِس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے اپنے کسی قاصد کو نہیں بھیجا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اِس مسئلہ کا آسان حل یہی ہے کہ قاصدوں کی شناخت ظاہر کی جائے لہذا سید علی شاہ گیلانی اپنے دعوے کے مطابق نریندر مودی کے روانہ کردہ قاصدوں کا نام ظاہر کریں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ دہلی میں علیحدگی پسند قائدین کے علاوہ اِن سے مودی کے آدمیوں نے بات چیت کی ہے ۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہاکہ گیلانی کا دعویٰ اور بی جے پی کی تردید کے درمیان یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ اِن دونوں میں سے جھوٹ کون بول رہا ہے لہذا گیلانی کو مودی کے قاصدوں کا نام ظاہر کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT