Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / مودی کے معنی’’ ہندوستان کو تباہ کرنے والا شخص‘‘

مودی کے معنی’’ ہندوستان کو تباہ کرنے والا شخص‘‘

ابھیشیک سنگھوی کانگریس ترجمان کا بیان

ابھیشیک سنگھوی کانگریس ترجمان کا بیان
احمدآباد۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کی ترقی کا سہرہ گجراتی عوام کے سرباندھتے ہوئے کانگریس کے قومی ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بی جے پی اور اس کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے اہم معلومات پوشیدہ رکھتے ہوئے تمام کامیابیوں کا سہرہ اپنے سر باندھ رہے ہیں ۔ وہ گجرات کے دورہ پر ہیں ۔

سنگھوی نے کہا کہ مودی ہندوستان کو تباہ کرنے والا شخص ہے اور بی جے پی کے مکمل معنی ’’بھارت جلاو پارٹی ‘‘ ہیں ۔ گاندھی خاندان کے خلاف مودی کے تبصرے پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس بارے میں آر ایس وی پی (راہول ‘ سونیا ‘ وڈراپرینکا) ماڈل کی وضاحت پیش کرنی ہوگی ۔انہوں نے بی جے پی قائد گری راج سنگھ کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی طبقات کے درمیان خلیج پیدا کرنے اور قوم کو تقسیم کر کے فائدہ اٹھانے میں یقین رکھتی ہے ‘ اسی لئے مودی بھی جھوٹی باتیں کرتے ہوئے گجرات کی ترقی کا گمراہ کن پروپگنڈہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی 2001ء میں گجرات کے چیف منسٹر بنیں تھے جب کہ ریاست کی شرح ترقی 7تا 10فیصد تھی

TOPPOPULARRECENT