Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / مودی کے ناقص مظاہرہ پر بی جے پی نے بیدی اور علمی کو شامل کرلیا

مودی کے ناقص مظاہرہ پر بی جے پی نے بیدی اور علمی کو شامل کرلیا

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سابق اعلی پولیس عہدہ دار کرن بیدی اور سابق قریبی ساتھی شازیہ علمی کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عام جلسے ناکام ہو رہے تھے۔ ترلوک پوری میں جہاں تین ماہ قبل فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے، سا

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سابق اعلی پولیس عہدہ دار کرن بیدی اور سابق قریبی ساتھی شازیہ علمی کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عام جلسے ناکام ہو رہے تھے۔ ترلوک پوری میں جہاں تین ماہ قبل فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے، سابق چیف منسٹر دہلی نے عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر ’’زہریلی سیاست‘‘ کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے ایک عام جلسہ میں شرکت کرچکے ہیں، جس میں شہ نشین پر وزیر اعظم کے علاوہ سات ارکان پارلیمنٹ تھے، جب کہ سامعین کی تعداد صرف دو تھی۔ مودی کے ناقص مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے مقبول قائدین بیدی اور علمی کو پارٹی میں شامل کرلیا۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب لوک پال بل کے لئے احتجاج کرنے والی اپنی سابق ساتھی کرن بیدی کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد اناہزارے نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت سے پہلے سابق آئی پی ایس عہدہ دار نے ان سے مشورہ نہیں کیا۔ وہ اپنے آبائی دیہات رالے گاؤں سدھی میں سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کرن بیدی نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کرنے سے پہلے ٹیلیفون پر بھی مشورہ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT