Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / مودی کے ٹوئیٹر صارفین کو اشرار قرار دینے پر تنازعہ : بی جے پی

مودی کے ٹوئیٹر صارفین کو اشرار قرار دینے پر تنازعہ : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے بعض ٹوئیٹر صارفین اشرار قرار دینے پر اٹھ کھڑے ہونے والے تنازعہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ آزادی تقریر کے حق کا اظہار چن چن کر کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے شعبہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے صدر امیت مالویہ نے اس تنازعہ کو یک رخی راستہ قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن قائدین جیسے نائب صدر راہول گاندھی یا عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال سے کوئی بھی سوال نہیں کرتا۔

TOPPOPULARRECENT