Thursday , December 13 2018

مودی کے پارٹی آفس کے قریب

شراب خانے کا کاروبار عروج پر

شراب خانے کا کاروبار عروج پر
وارانسی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں جہاں الیکشن کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں شراب کے کاروبار میں بھی نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس طرح ہندو دیو مالائی کہانیوں میں وارانسی (بنارس) کو دنیا کا قدیم ترین شہر کہا گیا ہے وہیں اس شہر میں شراب فروخت کرنے والی قدیم ترین دکان بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اسی شراب خانے کے روبرو نریندر مودی کا الیکشن آفس ہے جس کا نام ’’یللچیکو‘‘ ہے۔ بی جے پی کے علاوہ دیگر پارٹیوں جیسے کانگریس، ایس پی اور عام آدمی پارٹی کے الیکشن دفاتر بھی اطراف و اکناف میں موجود ہیں۔ لہٰذا اس بار (شراب خانے) کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ خصوصی طور پر شام کے وقت شراب کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور شراب خانہ کے بند ہونے کے وقت یعنی رات 11.30 بجے تک بھیڑبھاڑ جاری رہتی ہے۔ اس علاقے میں واقع دیگر دوکاندار وںکا کہنا ہیکہ سیاسی پارٹیوں کے اس علاقے میں دفاتر واقع ہونے سے شراب خانے کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT