Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / مودی کے ’’پکوڑے بیچنا بھی کاروبار ہے ‘‘کے بیان پر چدمبرم کی تنقید

مودی کے ’’پکوڑے بیچنا بھی کاروبار ہے ‘‘کے بیان پر چدمبرم کی تنقید

نئی دہلی، 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نئے روزگار پیدا کرنے کے وعدے کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے اس بیان پر طنز کیا ہے جس میں نریندرمودی نے پکوڑے بیچنے کو بھی روزگار بتایا تھا ۔ چدمبرم نے آج مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تنقید کی فہرست میں بہت سے ٹویٹ کئے . اس کے ذریعے انہوں نے مودی حکومت کے دور کے دوران چلائی جانے والی اقتصادی منصوبوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام قرار دیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیا”اگر پکوڑے فروخت کرنابھی کام ہے تو وزیر اعظم کی اس دلیل کے مطابق بھیک مانگنا بھی کام ہے ۔ پھر تو زندگی بسر کرنے کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور غریب اور دویانگوں کو بھی نوکری پیشہ سمجھا جانا چاہئے ”۔منریگا میں روزگار دینے کے وعدے پر چدمبرم نے ٹویٹ کیا، “ایک مرکزی وزیر چاہتے ہیں کہ منریگا مزدوروں کو نوکری پیشہ مانا جائے ، اس کے مطابق تو وہ مزودر 100 دن تک نوکری پیشہ ہیں جبکہ باقی 265 دن بے روزگار”۔ایک اور ٹویٹ میں مسٹر چدمبرم نے مودی حکومت کی کرنسی اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، “کرنسی اسکیم میں 43 ہزار کا لون لے کر ایک شخص کو باروزگار بنانے کا دعوی کیا گیا تھا لیکن ایسا کوئی شخص نہیں دکھائی دیتا جس نے اتنی سرمایہ کاری میں ایک بھی روزگار پیدا کیا ہو”۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فی الحال ملک میں روزگار نہیں ہے ، حکومت بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT